ہسپتال میں فائرنگ؛ شوہر نے بیوی سمیت 4 افراد کی جان لےلی

Mar 08, 2022 | 09:56:AM
اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے
کیپشن: ہسپتال میں فائرنگ( فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد کے پولی کلینک ہسپتال میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے،فائرنگ سے نرس سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

اسلام آباد کے علاقہ تھانہ آبپارہ کے علاقہ سیکٹر جی سکس ون میں فائرنگ کے واقعہ پیش آیا۔ملزم رحیم نے پہلے اپنی بیوی جو کہ نرس ہے اور اس کے سٹاف پر فائرنگ کی جس سے دونوں کی موت واقع ہوگئی۔ملزم نے گھر جاکر اپنے سسر اور سالے پر بھی فائرنگ کی جس سے دونوں کی موت واقع ہوگئی۔

مرنے والے افراد کی شناخت شعیب عزیز، راحیلہ بانو، عزیز الرحمان اور نعیم اختر کے نام سے ہوگئی۔فائرنگ کرتے ہوئے ایک محلے دار نے ملزم پر بھی فائر کردیا جس سے وہ زخمی ہوگیا۔واقعہ گھریلو ناچاقی کی وجہ سے پیش آیا۔

پولیس نے واقعہ میں ملوث دونوں ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے سینئر افسران جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔