عاطف اسلم مداح کے جذباتی ہونے پر گانا بھول گئے

Mar 08, 2022 | 10:17:AM
مداح کے جذباتی ہونے پر عاطف اسلم گانا بھول گئے
کیپشن: گلوکار عاطف اسلم فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے کنسرٹ میں ایک پرستار آبدیدہ ہوگیا جس کی وجہ سے عاطف گانے کے ‘لیرکس’ ہی بھول گئے۔

 عاطف اسلم نے کنسرٹ میں اپنا مشہور گانا ‘کچھ اس طرح’ شروع کیا تو وہاں موجود ایک مداح اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور اس کی آنکھیں بھر آئیں جس پر گلوکار اس نوجوان کی طرف متوجہ ہوئے اور اپنے پرستار سے سوال کیا کہ کیا ہوا ہے، کسے یاد کرکے رو رہے ہو؟۔ سوال کے بعد عاطف اسلم دوبارہ اپنے گانے کی طرف لوٹے تو گانے کے بول ہی بھول گئے جس کا اعتراف انہوں نے کنسرٹ کے دوران خود کیا ۔

  یہ بھی پڑھیں:بارشوں کا طوفانی سپیل شروع۔محکمہ موسمیات نے الٹی میٹم دیدیا
  عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ مداح کے رونے کی وجہ سے میں اپنے گانے کے لیرکس ہی بھول گیا۔

  یہ بھی پڑھیں:نئی کار پہلی گرل فرینڈ کی طرح ہوتی ہے: لاہور ہائیکورٹ