یوکرین کے فوجی جوڑے کی جنگ میں شادی کی ویڈیو وائرل

Mar 08, 2022 | 11:17:AM

(ویب ڈیسک)یو کرین اور ورس کی جنگ جاری ہے جس سے پوری دنیا ہی پریشان ہے مگر سخت حالات میں بھی دو یوکرین کے جنگجوؤں نے میدان میں ہی شادی کر لی۔ 

شادی کی تصاویر کیف پوسٹ کے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کی گئیں تھیں اور ان دونوں کو تعلق ملک کے دفاع کرنے والی بریگیڈ 112 سے ہیں اور انکا نام لیسیا اور والیری ہے۔ دونوں نے فضائی حملوں کی گونج میں ہی شادی کرلی۔

 یہ شادی انہوں نےاتوار کے دن کی۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے دولہا اور دلہن دونوں فوجی لباس میں موجود ہیں جبکہ دلہن کے ہاتھ میں پھولوں کا گلدستہ بھی ہے۔ 21 سالہ یارینا اریوا اور 24 سالہ سویاتوسلاو فرسین نے مئی میں یوکرین کے دارالحکومت کیف کے ایک اعلیٰ ہوٹل کی چھت پر شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

 ان کی شادی کی خبر عالمی میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور ہر کوئی ان کو داد دے رہا ہے۔ شادی کی تقریبات کے ساتھ ساتھ روس کی جانب سے مستقل فضائی حملے بھی کیے جا رہے تھے۔ہر طرف سے بمباری کی آوازیں تھیں مگر جوڑا ثابت قدم رہا اور اپنی شادی کی تقریبات مکمل کیں۔

شادی کی تصاویر یارینا اریوا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملکی حالات کی وجہ سے دولہا دلہن دونوں خوف سے گھبرائے ہوئے ہیں لیکن ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کے لیے پر عزم بھی ہیں۔

 یارینا اریوا کیف سٹی کونسل کی ایک نائب (سیاست سے تعلق رکھتی) ہیں جبکہ مسٹر فرسین سافٹ ویئر انجینئر ہیں۔ دونوں بچپن سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور پسند بھی کرتے ہیں۔ 

مزیدخبریں