تیل کی برآمد پر پابندی،روس کی یورپ کو بڑی دھمکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)روس نے تیل کی برآمد پرپابندی کی صورت میں یورپ کو بڑی دھمکی دے دی ۔روس نے کہا کہ تیل کی برآمد پر پابندی لگی تو یورپ کو گیس سپلائی بند کردیں گے۔
تفصیلات کے مطابق روس کے نائب وزیراعظم نے کہا کہ دنیا اگر روسی تیل پر پابندی لگا تی ہے تو یہ اس کیلئے تباہ کن ہوگا ۔اگر ایسا کیا گیا تو نارڈ اسٹریم(ون) گیس پائپ لائن کو بند کردیںگے ۔
واضح رہے کہ نورڈ سٹریم یورپ میں گیس پائپ لائنوں کا ایک نظام ہے جوروس سے جرمنی تک بچھائی گئی ہے ۔
گزشتہ روز نینسی پلوسی نے کہا تھا کہ ایوان نمائندگان ایسے قوانین پر غور کررہاہے جو عالمی سطح پر روس کو مزید تنہا کردے گا، زیر غور قانون کے مطابق امریکا میں روسی تیل اور توانائی کی مصنوعات کی درآمد پر پابندی عائد کی جائیگی۔امریکا روس اور بیلا روس کے ساتھ معمول کے تجارتی تعلقات بھی مکمل طور پر ختم کر دے گا اور روس کی عالمی تجارتی تنظیم میں شمولیت کا بھی راستہ روکنے کی کوشش کی جائیگی۔
یہ بھی پڑھیں:یوکرین پر حملہ ،امریکا کا روسی تیل کی درآمد پر پابندی لگانے پر غور