علیم خان کا نام بطور وزیراعلیٰ پنجاب پیش۔ ق لیگ کا انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے وزیردفاع پرویزخٹک کی سربراہی میں تین وزراء نے ملاقات کی ،علیم خان کا نام بطوروزیراعلی پنجاب پیش کیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیردفاع پرویزخٹک کی سربراہی میں تحریک انصاف کے تین اہم وزرا کی ملاقات ہوئی ،جس میں تینوں وزرا نے علیم خان کا نام بطور وزیراعلیٰ پنجاب پیش کیا ۔
یہ بھی پڑھیں:عاطف اسلم مداح کے جذباتی ہونے پر گانا بھول گئے
دوسری جانب وزیر دفاع ن پرویز خٹک نےق لیگ کے وزرا طارق بشیرچیمہ اورمونس الٰہی سے ملاقات کی۔ق لیگ نے علیم خان کا نام بطوروزیراعلی پنجاب مسترد کردیا اور کہا کہ عثمان بزدارکوہی وزیراعلی پنجاب رہنے دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:بارشوں کا طوفانی سپیل شروع۔محکمہ موسمیات نے الٹی میٹم دیدیا