(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کو 18 اپریل تک ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں حریم شاہ کے خلاف ایف آئی اے کی انکوائری سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جس میں حریم شاہ کے وکیل نے ترک زبان میں میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں جمع کرایا۔حریم شاہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکلہ ترکی میں بیمار ہیں جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ انہیںٰ کیا بیمار ی لاحق ہے اور کیس چیز کا علاج کرارہی ہیں؟ اس پر حریم کے وکیل نے بتایا کہ حریم شاہ ترکی میں لیو اسکوپی کا علاج کرارہی ہیں، ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ واپس آنے میں کتنا وقت لگے گا؟ اس پر حریم کے وکیل نے بتایا کہ انہیں 15 سے 20 دن لگ سکتے ہیں۔بعد ازاں عدالت نے حریم شاہ کو 18 اپریل کو ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی اڑان جاری۔ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
یاد رہے کہ حریم شاہ نے 10 جنوری کی رات کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے دوحا کیلئے سفر کیا تھا، انہوں نے بھاری رقم کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویڈیوز اپ لوڈ کیں اور ان ویڈیوز میں اعتراف کیا کہ وہ بھاری غیر ملکی کرنسی پاکستان سے برطانیہ لے کر آئی ہیں۔اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد ایف آئی اے نے حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:علیم خان کا نام بطور وزیراعلیٰ پنجاب پیش۔ ق لیگ کا انکار