15 سالہ لڑکے نے 19 لاکھ روپے کا سونا چرالیا

Mar 08, 2022 | 13:14:PM

(24 نیوز)سنانواں کی سلطان کالونی میں جیولر کی دکان سےلڑکے نے ساڑھے 19 لاکھ روپے کا سونا چرالیا، سی سی ٹی وی فوٹیج 24 نیوز کو موصول ہوگئی۔جس میں لڑکے کو زیورات چوری کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

سنانواں کی سلطان کالونی میں جیولر کی دکان سے 15 سالہ لڑکے نے ساڑھے 19 لاکھ روپے کا سونا چرالیا.15 سالہ لڑکا 2 خواتین کے ساتھ بالیوں کا گاہک بن کر دکان پر آیا تھا.خواتین نے جیولر عبدالرشید کو باتوں میں الجھائے رکھا.

پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم لڑکے نے ہاتھ کی صفائی سے کاؤنٹر سے تیار زیورات نکال کر چوری کرلیے.واردات کی سی سی ٹی فوٹیج وی24 نیوز کو موصول ہوگئی۔فوٹیج میں لڑکا زیورات چوری کر رہا ہے۔متاثرہ جیولر عبدالرشید کا کہناتھا کہ نامعلوم چوروں کے خلاف کارروائی کے لیے تھانہ سنانواں کو درخواست دیدی.

مزیدخبریں