حکومت چنددن  کی مہمان ۔معاملات طےہو گئے: شاہد خاقان عباسی

Mar 08, 2022 | 13:15:PM

(24نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے لئے نمبر پورے ہیں، معاملات طے ہو گئے اب  حکومت  چنددن   کی مہمان ہے،عمران خان کو احتساب کا اتنا شوق ہے تو چیئرمین نیب خود ہی بن جائے۔

اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ بتایا جائے ملک میں احتساب کون کر رہا ہے ؟ جلسوں ، کابینہ اجلاسوں سمیت ہر جگہ دھمکیاں دی جاتی ہے ،احتساب کا مشیر ملک سے فرار ہو گیا ہے ، بلوچستان میں الیکشن کے حوالے سے پی ٹی آئی کے صدر کا بیان سب کے سامنے ہے ،ساڑھے تین ارب کے الیکشن کے بیان کی نیب تحقیقات کرے ،سینیٹ میں جو لوگ بیٹھے ہے انہوں نے پیسے دیکر یہ سیٹیں حاصل کی ،تحقیقات کی جائے کہ وہ پیسہ کہاں سے آیا ،پی ٹی آئی حکومت کے دور کی کرپشن جلد عوام کے سامنے آے گی ،اس حکومت نے نیب کے عمل کو انتقامی بنا دیا ہے ۔

سابق وزیراعظم  کا کہنا ہے کہ احتساب اب پورے پاکستان کے سامنے ہوگا ،چیئرمین نیب سمیت تمام اہلکار جلد کہٹرے میں ہونگے ،حکومت نے قانون اسی لئے بنایا کہ چیئرمین نیب نیا نہ لگایا جا سکے ،موجودہ چیئرمین نیب حکومت کو سوٹ کرتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈالر کی اڑان جاری۔ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

مزیدخبریں