سکولوں کےاوقات کارمیں بڑی تبدیلی؛ اطلاق کب ہوگا؟

Mar 08, 2022 | 13:21:PM
رمضان المبارک میں سکولوں کےاوقات کارمیں 2 گھنٹےکمی کی
کیپشن: سکولوں کےاوقات کار ( فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)رمضان المبارک میں سکولوں کےاوقات کارمیں 2 گھنٹےکمی کی تجویز،حتمی نوٹی فکیشن محکمہ سکول ایجوکیشن جاری کرے گا۔
 تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں سکولوں کے اوقات کار میں 2 گھنٹے کمی کی تجویز زیر غور ہے۔تجویز ہے کہ بوائز سکول صبح آٹھ بجے لگائے جائیں گے، جبکہ چھٹی ساڑھے بارہ بجے ہوگی۔ گرلز سکول ساڑھے سات بجے لگیں گے، چھٹی سوا بارہ بجے ہوگی۔

اس سے قبل بوائز سکولوں میں پونے تین اور گرلز سکولوں میں اڑھائی بجے چھٹی ہوتی ہے۔ سکولوں میں نئے اوقات کار کا اطلاق یکم رمضان المبارک سے نافذ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے اوقات کار میں تبدیلی کے حوالے سے ایجوکیشن اتھارٹیزسے رائے مانگ لی ہے۔