آسٹریلوی کھلاڑی اپنے پوسٹرز دیکھ کر حیران ۔مارنوس لبوشن کا رد عمل سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے دوران شائقین کرکٹ کی طرف سے مارنوس لبوشین کو سب سے زیادہ پیار اور احترام ملا اور لوگ ان کے نام کے پوسٹرز لے کر اسٹیڈیم پہنچے۔
سوشل میڈیا پر کہا جارہا ہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں شائقین کرکٹ کے آسٹریلوی کھلاڑی کے لیے ڈھیروں پیغامات ،مارنوس سے منسلک پوسٹرز پر کسی نے ان کے نام کا مشکل تلفظ پوچھا تو کوئی ان سے کافی کی فرمائش کرتا رہا تاہم کرکٹر پنڈی سٹیڈیم میں اپنے کئی پوسٹرز دیکھ کر حیران رہ گئے اور انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
پہلے ٹیسٹ کے آخری روز میچ کے آغاز سے قبل مارنوس لبوشین نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ مجھے راولپنڈی میں شائقین کے تمام تر پوسٹرز بہت پسند آئے ہیں، پاکستان میں خوش آمدید کہنے والوں کا شکرگزار ہوں۔ٹوئٹ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس ٹوئٹ پر اپنے پوسٹرز شیئر کریں تاکہ میں بھی ان پر اپنا ردعمل دوں۔
I've loved seeing all the signs in the crowd at Rawalpindi and want to acknowledge as many as possible to say thanks for the welcome ???? so.. share your signs below ????????????????#AUSvPAK
— Marnus Labuschagne (@marnus3cricket) March 8, 2022
مارنوس کو جو پوسٹر سب سے زیادہ پسند آیا اس پر درج تھا کہ مارنوس لبوشین سے ہوشیار رہیں، یہ پورے دن یہی کہیں گے کہ رن نہیں لینا اور آخر میں سنچری کردیں گے۔
Haha. For anyone wondering.. here's the answer ???? https://t.co/xEZgg2FUZ0
— Marnus Labuschagne (@marnus3cricket) March 8, 2022
مارنوس کے نام کے حوالے سے پریشان شائقین کرکٹ کیلئے بنایا گیا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ جو بھی نام سرچ کررہے ہیں اُن کے لیے یہاں جواب میسر ہے۔
???? one day i'll open the cafe to everyone https://t.co/J88Nhdl2Tg
— Marnus Labuschagne (@marnus3cricket) March 8, 2022
ایک پوسٹر میں مارنوس کے مداح نے ساتھ کافی پینے کی درخواست کی تھی جس پر کرکٹر نے کہا کہ ایک دن میں آپ سب کے لیے کافی کا کیفے کھولوں گا۔
Thanks guys ???????? https://t.co/XujXRFS355
— Marnus Labuschagne (@marnus3cricket) March 8, 2022
مارنوس کے پاکستانی مداحوں نے ایک پوسٹر میں لکھا تھا کہ مارنوس ہمیں آپ سے محبت ہے اور ہم جلد آپ کا پورا نام سیکھ جائیں گے جس کے جواب میں مارنوس نے پاکستانی شائقین کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: گائے کے گوشت اور دود ھ میں خوفناک وائرس ،ماہرین نے خبردار کر دیا