(ویب ڈیسک)پی آئی اے کی کراچی تا ٹورنٹو جانے والی پرواز پی کے 783 میں مسافر کو دل کا دورہ پڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی پرواز پی آئی اے میں دوران پرواز پائلٹ نے مسافر کی خراب طبیعت کی وجہ سے پرواز واپس کراچی لانے کا فیصلہ کیا ہے، پرواز مقامی وقت 12 بجکر 40 منٹ پر واپس کراچی لینڈ کرے گی۔پی آئی اے کی پرواز نے صبح 11:15 بجے کراچی سے ٹیک آف کیا تھا، متاثرہ مسافر 33 سالہ سید وصی کینیڈین شہری ہے۔
واضح رہے کہ کراچی ائیرپورٹ پر طبی امداد فراہم کرنے سے متعلق انتظامات کر دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گائے کے گوشت اور دود ھ میں خوفناک وائرس ،ماہرین نے خبردار کر دیا