(24 نیوز)اپوزیشن ارکان نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکٹریریٹ میں جمع کروا دی۔
ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی اجلاس ہوا جس کے بعدوزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کے لئے نوید قمر، رانا ثنا ، ایاز صادق ، خواجہ سعد رفیق قومی اسمبلی پہنچے۔ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کی پارلیمانی پارٹی نے تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر دستخط کردیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر 86 ارکان کے دستخط ہیں جن میں ن لیگ ، پیپلزپارٹی اوراے این پی کے ارکان اسمبلی شامل ہیں
مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں لیگی قیادت نے تمام ارکان کو ابتدائی طور پر اگلے 20 دن تک اسلام آباد میں قیام کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی قیادت نے اپنے ارکان کو بتایا کہ اگلے 3 ہفتے انتہائی اہم ہیں لہٰذا اسلام آباد سے غیرحاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اساتذہ کے لئے بڑی خوشخبری