(ویب ڈیسک )روالپنڈی میں کھیلے جانیوالے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق نے آسٹریلیا کیخلاف شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری جڑدی ۔
عبداللہ شفیق نے دوسری اننگز میں دس چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی ۔پہلی اننگز میں عبداللہ شفیق صرف چوالیس رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئے تھے ،دوسری اننگز میں عبداللہ شفیق نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کیریئرکی پہلی سنچری مکمل کی ۔
واضح رہے کہ آسٹریلیاکے درمیان میچ آخری مراحل میں ہے ۔پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف چار وکٹوں کے نقصان پر 476 رنز بنانے کے بعد اپنی پہلی اننگز ڈیکلیئر کردی تھی۔پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں اظہر علی 185 اور امام الحق 157 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے۔ عبداللہ شفیق نے 44 جبکہ بابر اعظم 36 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 29 اور افتخار احمد 13 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں459 رنزبنا کر آوٹ ہوگئی ۔ آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ سنچری سے محض تین رنز کی دوری پر 97رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ مارنس لبوشین 90 رنز بناکر شاہین آفریدی کا شکار بنے، ٹریوس ہیڈ 8 رنز بناسکے، کیمرون گرین 48 اور اسٹیو اسمتھ 78 رنز بنا کرچلتے بنے۔ پاکستانی بولروں میں سے اسپنر نعمان علی نے سب سے زیادہ 6وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین شاہ آفریدی نے 2 جبکہ ساجد خان اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:آسٹریلوی کھلاڑی اپنے پوسٹرز دیکھ کر حیران ۔مارنوس لبوشن کا رد عمل سامنے آ گیا
راولپنڈی ٹیسٹ ، عبداللہ شفیق نے آسٹریلیا کیخلاف سنچری جڑ دی
Mar 08, 2022 | 15:36:PM