(ویب ڈیسک)موت کس بہانے سے آئے کوئی نہیں جانتا۔ بیلا روس کے بوریسوو شہر کی ایک فیکٹری میں کچھ ایسا ہوا کہ یقین کرنا مشکل ہے۔
تفصیلات کے مطابق بیلا روس میں 21 سالہ حاملہ لڑکی فیکٹری میں نوکری کے لئے انٹرویو دینے گئی ۔ انٹرویو کے بعد فیکٹری کا ایک ملازم لڑکی کوفیکٹری دکھانے کےساتھ لے گیا، فیکٹری میں تار اور الیکٹرونک جیسے پروڈکٹس تیار کئے جارہے تھے، لڑکی کو وہ فیکٹری ملازم سمجھا رہا تھا کہ فیکٹری میں مشینیں کیسے کام کرتی ہیں اس دوران وہ ایک رجسٹر میں ریکارڈ لکھنے کے لئے رک گیا۔ پھر جیسے ہی یہ ملازم پیچھے مڑا، اس نے دیکھا کہ لڑکی خون میں لت پت زمین پر پڑی ہوئی تھی۔
یہ افسوسناک واقعہ دراصل اس طرح پیش آیا کہ امیدا نظارووانامی لڑکی فیکٹری کی ایک مشین کے بغل میں کھڑی تھی کہ اس کے لمبےبال مشین کی چپیٹ میں آگئے۔ مشین میں بال کھنچنے سے اس کے گلے کے چاروں طرف اپنے ہی بال پھانسی کے پھندے کی طرح لپٹ گئے۔امیدا نظارووا کا گلا بری طرح پھنس گیا اور اسے سر میں شدید چوٹیں آئیں۔
فیکٹری کے ملازمین نے جلدی جلدی لڑکی کو ہسپتال پہنچایا، آخر کار 20 دنوں تک زندگی کے لئے جدوجہد کرنے کے بعد اس کی موت ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: آن لائن دوستی، ویڈیو کال پر لڑکی نےلڑکے سے ایسا بدلہ لیا کہ یقین کرنا مشکل
امیدا کے والد دمتری نے فیکٹری کے ملازمین کی لاپرواہی کی وجہ سے اپنی بیٹی کی جان جانے کا الزام لگادیا۔ دمتری نے کہا کہ فیکٹری کے ملازمین کو پتہ تھا کہ اس کے بال لمبے ہیں تو مشین کے پاس جانے سے پہلے انہوں نے اس کے بال کور کیوں نہیں کرائے۔ دمتری نے کہا کہ فیکٹری والوں نے ایک نہیں بلکہ دو جانیں لی ہیں کیونکہ ان کی بیٹی 7 ہفتوں کی حاملہ تھی۔
یہ بھی پڑھیں: شین وارن کی موت کیسے ہوئی؟پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی