سبی میں خودکش حملہ ۔5 سکیورٹی اہلکار شہید ۔ 19افراد زخمی 

Mar 08, 2022 | 16:11:PM

 (24نیوز) بلوچستان کے علاقے سبی میں خودکش حملہ پانچ سکیورٹی اہلکار شہیداور اہلکاروں سمیت 19افراد زخمی ہوگئے ۔دھماکے سے کچھ دیر قبل ہی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سبی میلے کی اختتامی تقریب میں شرکت کی تھی، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق منگل کو بلوچستان کے علاقے سبی میں جیل روڈ پر بلدیہ ریسٹ ہاﺅس کے قریب خود کش حملہ آور نے سکیورٹی اہلکاروں کے قریب جاکر خود کو دھماکے سے اڑا دیا،ایم ایس سول ہسپتال سبی ڈاکٹر غلام سرور ہاشمی کے مطابق دھماکے میںپانچ سکیورٹی اہلکار حوالدار لطیف، نائیک وحید، سپاہی جلیل، سپاہی آفتاب،سپاہی حبیب اللہ شہید ہوگئے جبکہ اہلکاروں سمیت 19افراد انسپکٹر عبدالرشید، سب انسپکٹر برکت علی،سب انسپکٹر نصراللہ، صوبیدار سیف اللہ، سپاہی سمیع اللہ،سپاہی منور حسین،سپاہی صداقت علی،سپاہی نذاکت علی،سپاہی رحیم،کانسٹیبل ایم حنیف،اے ایس آئی پہلوان،کانسٹیبل عمران،کانسٹیبل سبطین،سپاہی ہدایت، سپاہی منور،راہگیر سلیم ، رنجن خان،عبدالحمید ولد غازی و دیگر زخمی ہوگئے ، پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیکر شواہد اکھٹے کر لئے گئے ، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر حکومت بلوچستان کا ہیلی کاپٹر سبی روانہ کیا گیا جہاں سے سبی بم دھماکے کے 4شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا گیا وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ٹراما سینٹر سول اسپتال کوئٹہ میں زخمیوں کے علاج معالجہ کی تیار ی مکمل کرتے ہوئے ڈاکٹر اور طبی عملہ طلب کرلیا گیا۔

  یہ بھی پڑھیں:    یوکرین پر دنیا کا سب سے طاقتور ترین بم گرا دیا گیا،بڑی تعداد میں ہلاکتیں
 

مزیدخبریں