راولپنڈی ٹیسٹ ، امام الحق کی دوسری اننگز میں بھی سنچری

Mar 08, 2022 | 16:19:PM
امام الحق ، سنچری
کیپشن: امام الحق سنچری بنانے کے بعد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )راولپنڈی میں کھیلے جانیوالے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی اوپنرامام الحق نے دوسری اننگز میں بھی سنچری بناڈالی ۔
 تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کیخلاف راولپنڈی میں کھیلے جانیوالے پہلے ٹیسٹ میچ میں امام الحق نے دوسری اننگز میں بھی سنچری جڑ دی ،امام الحق کی اننگز میں سات چوکے اور دو چھکے شامل تھے ۔پہلی اننگز میںبھی امام الحق نے شاندار بلے بازی کی تھی اور انہوں نے سولہ چوکوں اور دوچھکوں کی مدد سے 157رنز کی اننگز کھیلی تھی ۔


واضح رہے کہ آسٹریلیاکے درمیان میچ آخری مراحل میں ہے ۔پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف چار وکٹوں کے نقصان پر 476 رنز بنانے کے بعد اپنی پہلی اننگز ڈیکلیئر کردی تھی۔پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں اظہر علی 185 اور امام الحق 157 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے۔ عبداللہ شفیق نے 44 جبکہ بابر اعظم 36 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 29 اور افتخار احمد 13 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں459 رنزبنا کر آوٹ ہوگئی ۔ آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ سنچری سے محض تین رنز کی دوری پر 97رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ مارنس لبوشین 90 رنز بناکر شاہین آفریدی کا شکار بنے، ٹریوس ہیڈ 8 رنز بناسکے، کیمرون گرین 48 اور اسٹیو اسمتھ 78 رنز بنا کرچلتے بنے۔ پاکستانی بولروں میں سے اسپنر نعمان علی نے سب سے زیادہ 6وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین شاہ آفریدی نے 2 جبکہ ساجد خان اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی ٹیسٹ ، عبداللہ شفیق نے آسٹریلیا کیخلاف سنچری جڑ دی