وزیراعظم نے علیم خان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

Mar 08, 2022 | 16:49:PM
وزیراعظم نے علیم خان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا
کیپشن: وزیراعظم عمران خان علیم خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کو تبدیل نہیں کیا جارہا ۔ بدقسمتی سے عثمان بزدار آسان ہدف ہیں، وہ میڈیا پر  نہیں آتے۔جو رکن فلور کراسنگ کرے وہ نااہل ہوجائے گا۔

 ناراض حکومتی اراکین اسمبلی کی وزیر اعظم  عمران خان سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں نواب شیر وسیر ،محمد افضل،دھاندلہ ،سمیع گیلانی ،غلام محمد لالی،رمیش کمار ،سید مبین احمد ،ساجدہ زاولفقار ،عندلیب عباس ،باسط بخاری خواجہ  شیراز محمود  ودیگر شریک تھے۔

وزیر اعظم عمران خان کا صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو  میں کہنا تھا کہ اپوزیشن اس وقت مائنڈ گیم کھیل رہی ہے جس کا میں ماہر ہوں۔ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی۔  حکومت  کہیں نہیں جارہی، اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ فوج پاکستان کے ساتھ ہے۔ فوج چوروں کےٹولے ساتھ نہیں جائے گی۔ 

 وزیراعظم نے کہا کہ غیر ملکی ہاتھ ہماری حکومت کے پیچھے ہیں، جہانگیر ترین غداروں کا ساتھ نہیں دے گا۔اپوزیشن کے لوگ ہمارے اراکین کو 15 کروڑ روپے تک  کی آفر کر رہے ہیں۔ اپوزیشن جمہوریت کے نام پر ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اہم خبر۔۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنا ووٹ ’’پرویز الہیٰ ‘‘کو دے دیا

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنی چوری بچانے کیلئے  پیسہ استعمال کر رہی ہے ۔مکمل اور منظم منصوبہ بندی کے تحت حکومت کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔اپوزیشن کی واردات ناکام ہونے کے بعد 2028 تک یہ لوگ دوبارہ  نہیں اٹھ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اساتذہ کے لئے بڑی خوشخبری