پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی میں ہونیوالا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ہونیوالے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے دوسری اننگز میں بغیر نقصان 252رنز بنائے۔ امام الحق 136اور عبدللہ شفیق 111رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔
It’s a wrap! Nauman Ali lands a career-best milestone. #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/59gMNBCgJd
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 8, 2022
اس سے قبل پاکستان نے پہلی اننگز 476 رنز پر ڈکلیئر کردی تھی، جس کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 459رنز پر آو¿ٹ ہوگئی تھی کھیل کے اختتام تک پاکستان نے دوسری اننگز میں بغیر نقصان کے 252 رنز بنائے۔
SAJID GETS WARNER! ☝???? #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/cgXL8LT3Vn
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 6, 2022
ٹیسٹ کے آخری روز آسٹریلیا نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 449 رنزسے اننگز کا آغاز کیا تاہم مہمان ٹیم 10 رنز کا اضافہ کرکے آوٹ ہوگئی۔ آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ سنچری سے محض تین رنز کی دوری پر 97رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
مارنس لبوشین 90 رنز بناکر شاہین آفریدی کا شکار بنے، ٹریوس ہیڈ 8 رنز بناسکے، کیمرون گرین 48 اور اسٹیو اسمتھ 78 رنز بنا کرچلتے بنے۔ پاکستانی بولروں میں سے اسپنر نعمان علی نے سب سے زیادہ 6وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین شاہ آفریدی نے 2 جبکہ ساجد خان اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
Great catch, great review. ????
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 6, 2022
Khawaja heads back on 97! #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/w1XSQgge4I
اس سے قبل پاکستان نے پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے خلاف چار وکٹوں کے نقصان پر 476 رنز بنانے کے بعد اپنی پہلی اننگز ڈیکلیئر کردی تھی۔پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں اظہر علی 185 اور امام الحق 157 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے۔ عبداللہ شفیق نے 44 جبکہ بابر اعظم 36 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 29 اور افتخار احمد 13 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لائن، پیٹ کمنز اور مارکس لبوشین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی ٹیسٹ ، امام الحق کی دوسری اننگز میں بھی سنچری