عثمان بزدار کا استعفا مسترد۔وزیراعظم کی کام جاری رکھنے کی ہدایت

Mar 08, 2022 | 17:30:PM

 (24نیوز)پاکستان کی سیاست لمحہ بہ لمحہ تبدیل ہو رہی ہے ۔اس وقت پنجاب میں بڑی گہما گہمی ہے۔لگ یہ رہا ہے کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نشانے پر ہیں۔اسی تناظر میں عثمان بزدار نے وزیر اعظم عمران خان کو استعفا پیش کردیا ہے اور کہا ہے کہ اگر میرے استعفے سے معاملات بہتر ہوتے ہیں تو میں تیار ہوں۔آپ نے ہی مجھے وزیر اعلیٰ بنایا تھا۔میں آپ کا مشکور ہوں۔پارٹی کے ساتھ ہو ں اور ہمیشہ پارٹی کے ساتھ رہونگا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے استعفا قبول نہیں کیا اور کہا کہ میں نے آپ کو وزیر اعلیٰ بنایا تھا آپ ہی پنجاب کے وزیر اعلی رہیں گے کام جاری رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں:علیم خان کا اہم رہنمائوں کے ہمراہ ترین سے ملنے لندن جانے کا فیصلہ

مزیدخبریں