مائنس بزدار پھر بات چیت ۔۔ترین گروپ کا بڑا اعلان

Mar 08, 2022 | 19:07:PM

(24نیوز) سیاست میں اسوقت ترین گروپ بہت اہمیت اختیار کر گیا ہے۔اس گروپ کے رہنما عون چودھری کی رہائش گاہ پر اہم اجلاس ہوا جس میں رابطوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعمان لنگڑیال کا کہنا تھاکہ ہم نے گروپ کے سربراہ جہانگیرترین کوتمام فیصلوں کااختیار دے دیا ہے، ہم نے عبدالعلیم خان کوبھی بتادیاکہ وہ جہانگیرترین کے فیصلوں کے پابندہوں گے، تمام اختیارات جہانگیرترین کے پاس ہیں، ان کے فیصلے سے کسی کواختلاف نہیں ہوگا۔ان کا کہنا تھاکہ ہمارے ساتھ مختلف جماعتوں نے رابطہ کیا ہے، رابطے جاری ہیں، ترین گروپ کا ایک ایک رکن متفق ہے کہ مائنس بزدار پر ہی بات آگے بڑھے گی۔نعمان لنگڑیال کا کہنا تھاکہ ہم مینڈیٹ لے کر آئے ہیں، ہم قوم اور پی ٹی آئی کیلئے اچھا سوچ رہے ہیں، کوئی بغاوت نہیں ہے، کوئی رکاوٹ نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ علیم خان وزیراعلیٰ ہوں گے یا نہیں ترین فیصلہ کریں گے۔ 
یہ بھی پڑھیں۔ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی۔172سے زیادہ ووٹ لیں گے۔اپوزیشن کا دعویٰ

مزیدخبریں