(24 نیوز)سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن،دہشتگردوں کے کمانڈر سمیت 7 دہشتگرد ہلاک۔
آئی ایس پی آرکے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگردوں کے کمانڈر سمیت 7 دہشتگرد ہلاک ہو ئے،دہشتگرد مکران ڈویژن میں سکیورٹی فورسز پر حالیہ حملوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کلیئرنس آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے اپنے کیمپ سے فرار ہونے کی کوشش کی ، فرار ہوتے وقت دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز پر بلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی۔ آئی ایس پی آرکے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا،یہ اسلحہ دہشتگردی کی کارروائیوں میں استعمال ہونا تھا، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا،دہشتگردوں کو بلوچستان کے امن و استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان’ ناپاک ‘وزیر اعظم، آصف زرداری کےفقروں پر بلاول بھٹو کی مسکراہٹ