پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی ،شہبازشریف کا حمزہ شہباز کو   گرین سگنل

Mar 08, 2022 | 21:45:PM
،شہباز، شریف، حمزہ شہباز 
کیپشن: شہباز شریف اورحمزہ شہباز  (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے حمزہ شہباز کو پنجاب میں ان ہاﺅس تبدیلی کا گرین سگنل دےدیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کی تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ وفاق کے بعد پنجاب میں فوری طور پر عدم اعتماد کی موشن متوقع ہے۔تاہم اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے تحریک پیش کرنے کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے، انہوں نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اہم رہنماؤں کو عدم اعتماد کی موشن پر ارکان کے دستخط لینے کی ہدایت دے دی ہے ۔انہوں نے رہنماﺅں کو تحریک عدم اعتماد کے مسودہ پر اہم نکات بھی لکھوا دیئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے (ن) لیگ کی جانب سے قانون سازی پر بنائی گئی کمیٹی کو مسودہ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، قانونی کمیٹی مسودہ کو حتمی شکل دیکر حمزہ شہباز سے منظوری لے گی، پنجاب میں حکومت سازی کے لئے اپوزیشن 186 ارکان کی حمایت درکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان’ ناپاک ‘وزیر اعظم، آصف  زرداری کےفقروں پر بلاول بھٹو  کی مسکراہٹ