202ارکان کی حمایت ۔اپوزیشن ۔۔ میچ عمران جیتیں گے۔شیخ رشید

Mar 08, 2022 | 22:10:PM
نمبر۔عدم اعتماد۔حمایت۔دعویٰ۔شیخ رشید۔عمران
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کےلئے 202ارکان کی حمایت کادعویٰ کر دیا ۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے 161 ارکان ہیں اور اپوزیشن نے تحریک انصاف کے 28 اور ایک اتحادی پارٹی کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے ۔واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان حکومت مخالف تحریک میں پیش پیش ہیں اور ایک دوسرے کے درمیان رابطوں میں اہم کر دار ادا کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے دعویٰ کیا کہ (ن) لیگ کے ساتھ تحریک انصاف کے 16، پیپلزپارٹی کے ساتھ 4 اور جے یو آئی کےساتھ 2 حکومتی ارکان ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے مزید 6 ارکان قومی اسمبلی (ن) لیگ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے 197 سے 202 ارکان قومی اسمبلی کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے 28 ارکان کے نام وزیراعظم کے علم میں ہیں۔
 ادھراپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں وزیراعظم عمران خان کیخلاف جمع کرائی جانے والی تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک انٹرویومیں کہاہے کہ یہ میچ عمران خان جیتیں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے اپوزیشن کو 172 افراد لانے ہیں اور اس کیلئے ابھی 24 دن پڑے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ میری آج بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی اور وہ پر اعتماد ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے اپنے کارڈ چھاتی سے لگا کر رکھے ہیں، جوکچھ ہورہا ہے وہ ملک کی بدنامی کا باعث بننے جارہا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر اسپیکریا وزیراعظم جو بھی فیصلہ کرتے ہیں میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ اسپیکر14 دن میں اجلاس بلانے کے پابند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ تحریک عدم اعتماد ۔172سے زیادہ ووٹ لیں گے۔اپوزیشن کا دعویٰ