10 حکومتی ارکان کی رات گئے لیگی قیادت سے ملاقات، آئندہ الیکشن میں ٹکٹ کی یقین دہانی مانگی

Mar 08, 2022 | 22:26:PM
تحریک ،انصاف، مسلم ،لیگ ن، پرچم
کیپشن: تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے پرچم (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ملک میں موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں اسلام آباد میں حکومتی ارکان کی ن لیگ کی قیادت سے ملاقات۔

ذرائع  کے مطابق رات گئے10 حکومتی ارکان کی مسلم لیگی قیادت سے ملاقات اہم مقام پر ہوئی ، اس ملاقات میں حکومتی ارکان نے مسلم لیگ ن سے آئندہ الیکشن میں ٹکٹ کی یقین دہانی مانگی۔ ذرائع کا کہناہےکہ ارکان نے کہا کہ آنے والے نئے حکومتی ڈھانچے میں بھی ہمارا حصہ ہونا چاہیے۔ذرائع کا دعوی ہے کہ لیگی قیادت سے ان دس ارکان کی آئندہ بھی  ملاقاتیں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:  چوہدری شجاعت اور فضل الرحمان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی