روپے کے مقابلہ اچانک ڈالر مہنگا ،اس وقت قیمت کیا ہے؟

Mar 08, 2023 | 10:57:AM
ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اشرف خان) طلب پر روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤکا رجحان،ڈالر سستا ہونے کے بعد مہنگا ہوگیا۔


انٹربینک میں امریکی ڈالر1 روپے 3 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں امریکی ڈالر 278 روپے سے تجاوز کرگیا،انٹربینک میں ڈالر278 روپے 90 پیسے پر جاپہنچا،گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 277.87 روپے پر بند ہوا تھا،کاروبار کےدوران انٹربینک میں ڈالر 277 روپے تک ٹریڈ ہوا۔

 کاروباری ہفتہ کے  تیسر  ےروز کاروبار شروع ہوا تو ڈالر 87 پیسے سستا ہوگیا ہے،ؒاچانک مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے سے تجاوز کرگیا ۔

ضرور پڑھیں :فوج کسی صورت سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی: عسکری قیادت

  گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 6 روپے 63 پیسے کم ہوا اور ایک ڈالر 278 روپے 46 پیسے پر بند ہوا تھا۔ کاروباری ہفتہ کے پہلے روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی  اور کاروبار کے آغاز پر ڈالر 4 روپے 46 پیسے سستا ہوا ۔