پی ایس ایل 8: فول پروف سیکیورٹی پر آئی سی سی عہدیدار راولپنڈی پولیس کے معترف

Mar 08, 2023 | 12:13:PM
پی ایس ایل 8: فول پروف سیکیورٹی انتظامات پر آئی سی سی عہدیدار راولپنڈی پولیس کے معترف
کیپشن: فوٹو بشکریہ راولپنڈی پولیس ٹوئٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے نمائندے نے راولپنڈی پولیس کی جانب سے گیریژن سٹی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے میچوں میں شرکت کرنے والے کرکٹرز کی حفاظت کے انتظامات کو سراہا۔

آئی سی سی عہدیدار ڈیوڈ اسنیئر نے سٹی پولیس آفیسر سید خالد محمود ہمدانی سے بھی ملاقات کی اور پاکستان سپر لیگ کیلئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ سی پی او خالد محود ہمدانی نے پی ایس ایل کیلئے سیکیورٹی ڈیوٹی کے جائزے کے دوران آئی سی سی کے سیکیورٹی عہدیدار سے ملاقات کی۔

ترجمان نے سی پی او کے حوالے سے بتایا کہ میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کیلئے حفاظتی انتظامات دیکھ رہا ہوں اور بہت اچھا کام کرنے پر ان کی اور راولپنڈی پولیس کی تعریف کی۔

دریں اثناء راولپنڈی پولیس نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں پولیس افسر اور آئی سی سی عہدیدار کے درمیان ہونے والی گفتگو کو دکھایا گیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ سی پی او پی ایس ایل سیکیورٹی کے حوالے سے ’اچھا کام کر رہے ہیں‘۔

ٹوئٹ میں آئی سی سی عہدیدار کے حوالے سےکہا گیا کہ سی پی او سید خالد ہمدانی کی کمان میں راولپنڈی پولیس ایونٹ کو ہر کسی کیلئے محفوظ اور پر لطف بنانے کیلئے فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنا رہی ہے۔