''18 ویں ترمیم کے بعد انتخابات کے وقت ملک میں نگران سیٹ اپ ہونا ضروری ہے''
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عام انتخابات پر اربوں روپے خرچ ہوں گے، ملک میں ڈیجیٹل مردم شماری جاری ہے، 18 ویں ترمیم کے بعد انتخابات کے وقت ملک میں نگران سیٹ اپ ہونا ضروری ہے۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ایک مفروضے پر قومی اسمبلی تحلیل کر دی، عدلیہ مختلف ادوار میں دباؤ کا شکار رہی، عمران خان کے دامن پر سیاہ دھبے نمایاں ہیں، ماضی میں پارلیمنٹ کو یرغمال بنایا گیا، 2014 میں سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا دیا گیا، عمران خان کو اب عدلیہ بچاؤ تحریک یاد آگئی ہے، عمران خان کو اپنے گریبان میں جھانکنے کی ضرورت ہے۔
اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ عدالتیں عمران خان کو بلاتی ہیں اور یہ اپنی مرضی سے جاتا ہے، عمران خان عدالتوں کا تمسخراڑا رہا ہے، نواز شریف عدالتوں کے حکم کی تعمیل کے لیے اپنی بیٹی کے ساتھ وطن واپس آئے، کلثوم نواز کا انتقال ہوا تو نوازشریف اور مریم نواز سلاخوں کے پیچھے تھیں، عدالتیں عمران خان کو بلا رہی ہیں اور یہ ٹانگ پرٹانگ رکھ کے بیٹھا ہے۔
وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ عوام عمران خان کا رویہ دیکھ رہی ہے اوروہ اپنا فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی خواتین کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنا ہونگے، خواتین کا تحفظ کرنے والے ادارے فعال ہیں، خواتین کے حقوق کیلئے ہر فورم پر کلام کرنا ہوگا۔