(ویب ڈیسک) بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بھمرا کی نیوزی لینڈ میں کمر کی سرجری ہوئی ہے جس کے بعد وہ مزید 6 ماہ کیلئے میدان باہر ہوگئے ہیں جبکہ انڈین پریمئیر لیگ بھی نہیں کھیل سکیں گے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال ستمبر سے انجری کا شکار ہونے والے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بھمرا سال ٹی 20 ورلڈ کپ 2022، ایشیاء کپ کھیلنے سے محروم رہے تاہم اب کمر کی سرجری کے بعد آئی پی ایل بھی نہیں کھیل سکیں گے کیونکہ انہیں مزید 6 ماہ آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز کو مستعفی ہو جانا چاہیئے، سنیل گواسکر
رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھمرا کی بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں شمولیت پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں فاسٹ بولر کی کمر کی سرجری ہوئی ہے اور صحت یابی کی مدت اب انہیں کم از کم چھ ماہ تک کرکٹ ایکشن سے باہر کر دے گی جبکہ صحتیابی کے بعد انہیں فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا کیونکہ آئی سی سی ورلڈ کپ میں انکی شمولیت کے امکان بھی کھٹائی میں پڑتے دیکھائی دے رہے ہیں۔