زلزلے کے ملبے سے کرسٹیانو رونالڈو سے ملاقات تک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) شام میں زلزلہ آنے کے کئی دنوں بعد وہاں کے ننھے بچے کے چہرے پر خوشی آگئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام میں زلزلہ آنے کے بعد نبیل سعید نے ریسکیو اہلکاروں کو بتایا کہ وہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سے ملنا چاہتا ہے۔
رپورٹس کےمطابق چھوٹے بچے کی اس خواہش پر سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر نے اسے کلب میچ دیکھنے کی دعوت دی اور جمعے کو بچے کی خواہش پوری ہوگئی۔
نبیل سعید کی ریسکیو اہلکاروں کو کرسٹیانو رونالڈو سے ملنے کی اپنی خواہش بتانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
"When I saw Ronaldo, I thought it was a dream."
— Al Jazeera English (@AJEnglish) March 6, 2023
A Syrian boy who survived the February 6 earthquakes that hit Turkey and Syria met Cristiano Ronaldo after being invited to Saudi Arabia to watch Al Nassr play ⤵️ pic.twitter.com/uq6bfpThYL
رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں فٹبال میچ سے قبل بچے نے کرسٹیانو رونالڈو سے ملاقات کی اور اس سے اپنی محبت کا بھرپور اظہار کیا۔
غیرملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے نبیل سعید نے کہا کہ جب میں نے رونالڈو کو دیکھا تو مجھے لگا کہ یہ خواب ہے اور مجھے یقین نہیں آیا، میں نے اللّٰہ سے دعا کی کہ یہ خواب نہ ہو۔
نبیل سعید نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ہر کوئی رونالڈو کو دیکھ سکے، وہ بہت ہی اچھے انسان ہیں۔