پی ٹی آئی کارکن گرفتار،لاہور میں احتجاج، دھرنے اور مظاہروں پر پابندی عائد 

Mar 08, 2023 | 14:49:PM

This browser does not support the video element.

Read more!

(24 نیوز)لاہور پولیس نے شہر میں دفعہ 144کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردی ہیں۔پولیس نے زمان پارک جانے والے تمام راستے بندکردئیے،پی ٹی آئی کارکنوں کی زمان پارک جانے کی کوشش،کارکنوں نے لکڑی کے تختے لگاکرنہر پر عارضی پل بنادیا۔

تحریک انصاف آج اپنی انتخابی مہم لاہور میں ریلی کے ذریعے کررہی ہے جس کی قیادت عمران خان کو کرنا تھی۔ریلی سے پہلے ہی پنجاب حکومت نے لاہور میں ایک ہفتے کے لئے دفعہ 144 نافذ جلسے، جلوس اور ریلی پر پابندی عائد کردی۔قانون کی خلاف ورزی کرنے پر کینال روڈ سے کنٹینر کے منتظمین وسیم رامے کے سٹاف کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

دوسری جانب کینال روڈ سے مال انڈرپاس کی طرف جانے والا راستہ کنٹینر لگا کر بند کردیا ہے۔مال روڈ پر موجود پی ٹی آئی کے کارکنوں کو گرفتار کرکے پولیس کی گاڑیوں میں ڈال دیا گیا ہے،کچھ کارکن  گرفتاریوں سے بچنے کیلئے  درختوں پر چڑھ گئے۔

عمران خان نے موجودہ صورت حال پر اپنے قانونی مشیروں اور پارٹی رہنماؤن سے مشاورت بھی شروع کردی ہے۔

ضرور پڑھیں :13 مارچ کو عمران خان پیش نہیں ہوا تو گرفتار کرلیا جائیگا: راناثنااللہ

پی ٹی آئی لاہور کے صدر میاں حماد اظہرنے کہا ہے کہ درجنوں کارکن گرفتار ہو چکے ہیں۔وکلاء سے مشاورت جاری ہے ۔یہ آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے،ہمارے کارکنوں پر تشدد کیا گیا ہے۔یہ حکومت چاہتی ہے کہ لاشیں گرائی جائیں،نون لیگ اپنی شکل عوام کو دکھانے کے قابل نہیں،کارکنوں کو کہوں گا کہ پرامن رہیں۔حتمی اعلان عمران خان کریں گے۔

ہربنس پورہ، لال پل کے قریب پولیس بس حادثے کا شکار ہو گئی، 6 ٹریفک پولیس کے اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

لاہور میں احتجاج، دھرنے اور مظاہروں پر بھی پابندی عائد 

 محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کردی۔صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں احتجاج، دھرنے اور مظاہروں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے جس کا نفاذ آج سے ہوگا اور 7 روز تک جاری رہے گا۔


نوٹیفکیشن کےمطابق پابندی لاہور میں ٹریفک اور سکیورٹی کی خراب صورتحال کے پیش نظرلگائی گئی ہے۔

مزیدخبریں