(ویب ڈیسک) طبی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی مختلف تحقیقات اور مطالعوں سے پتہ چلتا ہے کہ بہتر صحت اور روز مرہ کے امور نمٹانے کیلئے 24 گھنٹوں میں کم ازکم 6 سے 7 گھنٹے کی نیند انتہائی ضروری ہے، تاہم اب 2 منٹ میں گہری نیند سلانے والے فوجی طریقے بھی سامنے آگئے ہیں۔
انکارپوریٹڈ کی رپورٹ کے مطابق ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ وقت طے کیا جائے تاکہ 7 سے 8 گھنٹے کی نیند لی جا سکے، مثلاً ایک شخص کو صبح 6 بجے اٹھنا ہو تو بلاشبہ اسے جلد سونے کے وقت کا انتخاب کرنا ہوگا کیونکہ جب تک وہ مکمل طور پر تھکا ہوا نہ ہو اس کو فوراً نیند نہیں آئے گی۔
رپورٹ کے مطابق بنیادی تربیت میں ہر سپاہی صبح 5 بجے اٹھتا ہے اور رات 9 بجے بستر پر چلا جاتا ہے، یہ ایک معمول ہے جو نیند کے نظم و ضبط کا داخلی نقطہ ہے، یہ ایک مشق ہے اور اس کے مطابق ہی سویا جاتا ہے اور اسی نظم ضبط پر کاربند رہا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: شادی سے پہلے دلہن کیلئے انوکھی رسم سے متعلق سائنسی انکشاف
اس نظم ضبط کے تحت سب سے پہلے نمبر پر چہرے کو مکمل سکون درکار ہوتا ہے، آہستہ آہستہ گہرا سانس لیتے ہوئےآنکھیں بند کریں، اس سے چہرے کے تمام پٹھے آرام دہ ہوتے چلے جائیں گے۔
دوسرے نمبر پر کندھوں اور بازوؤں کا تناؤ کم کرنا ضروری ہے، چہرے اور گردن کے پٹھوں کو آرام دینے کے بعد ایسا محسوس ہونے لگتا ہے جیسے آدمی سیٹ یا بستر میں دھنس رہا ہو۔ پھر اپنے دائیں بازو کے اوپری حصے سے شروع کرتے ہوئے۔ آہستہ آہستہ اپنے بازوؤں اور ہاتھوں کو آرام دہ کرنا ہے۔ انہی اقدامات کو بائیں جانب دہرائیں اور دوران آہستہ اور گہرائی سے سانس لینے کے تسلسل کو مدنظر رکھیں۔
تیسرے نمبر پر اپنے سینے کو آرام دہ بنایا جاتا ہے اور یہ آرام آہستہ اور گہری سانس لینے سے کیا جاتا ہے۔
چوتھے نمبر پر ٹانگوں کو آرام دیا جاتا ہے، دائیں ران سے شروع ہو کر، پھر گھٹنے اور ٹخنے، پاؤں اور اس کی انگلیوں تک کو آرام دہ کیا جاتا ہے، پھر بائیں ٹانگ کے ساتھ بھی ایسا کرنا ہوتا ہے۔