کراچی کے مقابلے میں پشاور میں ڈالر 10 روپے مہنگا کیوں؟

Mar 08, 2023 | 15:48:PM
چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ کراچی اور پشاور میں ڈالر ریٹ میں 10 روپے کا فرق ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ کراچی اور پشاور میں ڈالر ریٹ میں 10 روپے کا فرق ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا۔گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کمیٹی کو بتایا کہ ضروری درآمدات پر زیادہ عرصہ بندش برقرار نہیں رکھ سکتے، آئی ایم ایف کے ساتھ اقتصادی جائزہ مکمل ہونے کے بعد درآمدات پر پابندیاں نرم کی جائیں گی۔

کمیٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ کراچی اور پشاور میں ڈالر ریٹ میں 10 روپے کا فرق ہے، کراچی کے مقابلے اسلام آباد راولپنڈی اور خیبر پختونخوا میں ڈالر مہنگا ہے، اس کی وجہ ڈالر کی افغانستان اسمگلنگ ہے۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ روپے میں تجارت کی وجہ سے ڈالر کی اسمگلنگ ہورہی ہے، افغانستان کے ساتھ روپے کے بجائے ڈالر یا بارٹر سسٹم کے تحت تجارت کی جائے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں  سگریٹ نوشی کی لت میں مبتلا لڑکے لڑکیوں کی تعداد میں مزید اضافہ 

سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ ملک میں ڈالر کی قلت ہے لیکن ایک بارڈر سے ہر روز 5 ملین ڈالر تک باہر جارہے ہیں۔کمیٹی ارکان کے استفسار پر گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ڈالر کی اسمگلنگ روکنے کیلئے ایف آئی اے اور کسٹمز سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطے میں ہیں۔