عمران خان گھر سے باہر نکلے تو فوری گرفتار کیا جائیگا: پولیس کا اعلان

Mar 08, 2023 | 16:25:PM
پولیس نے سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق عمران خان اگر گھر سے باہر نکلے تو فوری گرفتار کیا جائے گا، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) پولیس نے سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق عمران خان اگر گھر سے باہر نکلے تو فوری گرفتار کیا جائے گا، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے تمام بہانے ختم ہوچکے ہیں، ان کو دیا گیا ریلیف بھی ختم ہوچکا، 13 مارچ کو عمران خان پیش نہیں ہوا تو گرفتار کرلیا جائیگا، امید ہے عمران خان عدالت میں پیش ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ فتنہ خان اپنی ضد اور انا سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، اگر آپ صحت مند ہوگئے ہیں تو عدالتوں میں پیش ہوں، ٹانگ پر پلستر چڑھا ہوا، بیمار ہے، دوسری طرف عمران خان احتجاج کر رہا ہے۔

 رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ خواتین کا عالمی دن بڑی اہمیت کا حامل دن ہے، آج اسلام آباد اور لاہورمیں عورت مارچ ہو رہا ہے، عمرانی فتنے نے ایک برگر مارچ بھی لاؤنچ کیا ہوا ہے، اداروں کی رپورٹ کے بعد لاہور میں دفعہ 144 نافذ کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عمران خان عدالتوں میں پیش ہو کر منی لانڈرنگ کا کا حساب دیں، عدالتیں آپ سے جواب مانگ رہی ہیں، تین کیسز میں تو آپ کے پاس کوئی ڈیفنس نہیں۔