(ویب ڈیسک) پاکستان اور افغانستان کے خلاف سیریز کیلئے عبوری کوچ کے مضبوط امیدوار کے طور پر سابق کپتان محمد یوسف کا نام سامنے آرہا ہے۔
ذرائع کے مطابق افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان بھی اگلے چند روز میں کیا جا ئے گا، پاکستان کرکٹ بورڈ جلد پاکستان ٹیم کے اسپورٹ اسٹاف کا اعلان کرے گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق کرکٹر محمد یوسف افغانستان کے خلاف سیریز کیلئے عبوری کوچ کے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں، پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کو ہی وقتی طورپر ذمہ داریاں سونپی جا رہی ہیں جبکہ محمد یوسف کے ساتھ دیگر اسپورٹ اسٹاف بھی مقامی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے مکی آرتھر کے ساتھ معاملات تاحال طے نہیں پا سکے، اب پی سی بی کا تھنک ٹینک محمد یوسف کو عبوری کوچ کی ذمہ داریاں سونپنے کا سوچ رہا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 25 ، 27 اور 29 مارچ کو کھیلی جائے گی۔