اونچی آواز میں میوزک چلانے پر کینیڈین شہری قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بلند آواز میں گانے چلانے پر بھارتی نژاد کینیڈین شہری کو قتل کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے ضلع رنگ پور میں بلند آواز میں گانے چلانے پر کینیڈین شہری کو مشتعل گروہ نے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں نوجوان ہلاک ہو گیا۔ قتل ہونے والا 24 سالہ کینیڈین شہری مستقل طور پر کینیڈا میں رہائش پزیر تھا جو اپنی والدہ کے ہمراہ گزشتہ ماہ بھارت آیا تھا۔
بھارتی پولیس کے مطابق یہ افسوس ناک واقع پیر کے دن قریب 11 بجے پنجاب کے ضلع رنگ پور کے گاؤں غازی پور میں پیش آیا اور مقتول کی شناخت پردیپ سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتول مستقل طور پر کینیڈا کا رہائشی ہے، اس کے تمام اہل خانہ بھی ادھر ہی آباد ہیں، مقتول شادی شدہ ہے اور اس کا ایک بیٹا بھی ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج کے انسانیت سوز مظالم جاری، حملے میں 6 فلسطینی شہید
بھارتی پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مشتعل ہجوم نے بلند آواز میں میوزک چلانے پر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا جس پر وہ بہوش ہو گیا، تشویش ناک حالت میں نوجوان کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔
پولیس نے واضح کیا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد لی جارہی ہے اور جلد ہی ملزمان پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔ خیال رہے کہ ان دنوں وہاں بھارتی پنجاب کا ایک بہت بڑا فیسٹیول بھی منعقد ہو رہا ہے۔