ہنڈا اٹلس کار کمپنی کا پیداواری پلانٹ بند کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سوزوکی،ٹویوٹا کے بعد ہنڈا کار کمپنی نے بھی پلانٹ عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا۔
ہنڈا کمپنی نے اعلامیے میں کہا ہے کہ درآمدی مال کل کلئیرنس اور سپلائی چین متاثر ہونے سے پیداوار جاری رکھنا مشکل ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے انتظامیہ نے عارضی بندش کا فیصلہ کیا ہے،اعلامیہ میں مزید کہاگیاہے کہ پیداواری پلانٹ 9 مارچ سے 31 مارچ تک بند رہیںگے ،ہنڈا کمپنی نے پلانٹ وقتی طور پر پلانٹ بند کرنے کا اعلامیہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھجوا دیا۔
واضح رہے کہ غیر ملکی آٹو کمپنیاں وقتی طور پاکستان میں پلانٹ بند کرنے لگی،سوزوکی،ٹویوٹا کے بعد ہنڈا کار کمپنی نے بھی پلانٹ عارضی بند کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی اور پشاور میں ڈالر ریٹ میں 10 روپے کا فرق ہے، سلیم مانڈوی والا