اسلام آباد پولیس نے معافی مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) اسلام آباد پولیس نے حقوق نسواں کے عالمی دن کی مناسبت سے نکلنے والی عورت مارچ پر لاٹھی چارج کے معاملے پر معافی مانگ لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے ، اسلام آباد کیپیٹل پولیس اس واقعہ پر معذرت خواہ ہے، آئی جی اسلام آباد نے ڈی آئی جی آپریشنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی کریں۔
اسلام آباد پولیس عورتوں کے حقوق کے تحفظ اور جدوجہد میں مارچ کے شرکاء کے ساتھ کھڑی ہے، آئی جی اسلام آباد نے ڈی آئی جی آپریشنز کو ہدایت کی ہے کہ عورت مارچ اور تحفظ حقوق نسواں ریلیوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔