ہمارے پاس شواہد موجود،عمران خان پر دوبارہ حملے کی تیاری کی جارہی ہے، شبلی فراز 

Mar 08, 2023 | 19:29:PM

(24 نیوز)تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہاہے کہ عمران خان ملک کی سب سے بڑی جماعت کے سربراہ ہیں ،عمران خان پر پہلے بھی قاتلانہ حملہ ہوچکا ہے،ہمارے پاس شواہد موجود ہیں ، عمران خان پر دوبارہ حملے کی تیاری کی جارہی ہے۔
پی ٹی آئی رہنماشبلی فراز کاکہناتھا کہ عمران خان پر 78مقدمات درج ہوچکے ہیں،78 مقدمات درج ہونا پاکستان کی قانونی تاریخ کا ریکارڈ ہے ،کبھی اسلام آباد تو کبھی بلوچستان میں مقدمے درج ہوئے،عمران خان پر سیاسی بنیادوں پر جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ مقدمات سے کچھ نہیں ہوگا عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ،الیکشن کمیشن نے شیڈول کا اعلان کردیا ہے ،جلسے جلوس اور ریلیاں جمہوریت کا حسن ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ہنڈا اٹلس کار کمپنی کا پیداواری پلانٹ بند کرنے کا اعلان

مزیدخبریں