(24 نیوز)گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے کہاہے کہ صوبے میں انتخابات کی تاریخ دینا عید کا چاند دیکھنے سے مشکل ہے،الیکشن کمیشن کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں پیشرفت ہوئی ہے ۔
گورنر خیبرپختونخوا کاکہناتھا کہ انتخابات کی تاریخ سے متعلق قوم جلد خوشخبری سنے گی،پیر یا منگل کو الیکشن کمیشن کے دفتر جاﺅں گا، الیکشن کمیشن کے ساتھ اجلاس میں کسی فیصلے پر پہنچ جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں ہونے والے الیکشن پنجاب سے مختلف ہیں ، صوبے میں امن وامان کی صورتحال پنجاب سے مختلف ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی اور پشاور میں ڈالر ریٹ میں 10 روپے کا فرق ہے، سلیم مانڈوی والا