تین سال بعد کرشمہ کپور کی شوبر میں واپسی

Mar 08, 2023 | 21:08:PM
تین سال بعد کرشمہ کپور کی شوبر میں واپسی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ سٹار اداکارہ کرشمہ کپور کی تین سال بعد شوبز میں واپسی ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  کپور خاندان سے تعلق رکھنے والی بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور 3 سال بعد شوبز میں واپسی کر رہی ہیں، اداکارہ اپنی دوسری آنے والی ویب سیریز ، براؤن، میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گی۔ اس ڈرامے میں اداکارہ کولکتہ پولیس افسر کے روپ میں جلوہ گر ہوں گی۔ 

کرشمہ کپور ماضی کے مشہور و معروف اداکاروں رندھیر کپور اور ببیتا کپور کی بیٹی ہیں اور انہوں نے 17 برس کی عمر سے ہی اپنا فلمی کیریئر شروع کر لیا تھا، ان کی پہلی ہی فلم باکس آفس پر خوب ہٹ ہوئی جس کا نام ،پریم قیدی، تھا ۔ 

مزید پڑھیں: عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے علی ظفر نے نظم ریلیز  کردی

انہوں نے بالی ووڈ کی متعدد کامیاب فلموں میں کام کیا جن میں سپنے ساجن کے، جگر، راجہ بابو، انداز، قلی نمبر ون، راجہ ہندوستانی، دل تو پاگل ہے اور ہیرو نمبر ون جیسی فلمیں شامل ہیں۔ ان جیسی ہٹ فلموں میں عمدہ اداکاری کے باعث ان کو متعدد ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔ 

90 کی دہائی میں بالی ووڈ اور باکس آفس پر راج کرنے والی اداکارہ کرشمہ کپور نے سال 2000 کے وسط میں اپنے بچوں سمیرا اور کیان کی پرورش کی غرض کے لیے اداکاری سے کچھ عرصہ تک کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔ لیکن حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اداکاروں کےلیے فلمی کیریئر بناناانتہائی مشکل ہوتا ہے اس بات کا اندازہ انہیں اپنے فلمی کیریئر کے دوران ہو چکا ہے۔

لازمی پڑھیں: فیروز خان کی نواز الدین صدیقی سے حمایت، عوامی تنقید کا سامنا 

بالی ووڈ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اب وقت بدل چکا ہے اس وقت کی فلم انڈسٹری اور 1990 کی فلم انڈسٹری میں بہت فرق ہے اور موجودہ دور کی انڈسٹری میں کافی تبدیلیاں آچکی ہیں، اب سوشل میڈیا کے باعث مداحوں کی توجہ حاصل بہت آسان ہے جبکہ ہمارے دور میں مداحوں کی توجہ حاصل کرنا نہایت مشکل کام ہوتا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا نے فلمی کیریئر میں بہت سی آسانیاں بھی پیدا کر دی ہیں۔