عالمی سکوائش چیمپئن جان شیر خان کے علاج کیلئے ایک کروڑ کی گرانٹ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سابق سکوائش چیمپئن جان شیر خان کے علاج کیلئے ایک کروڑروپے کی گرانٹ کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا،جس میں سابق سکوائش چیمپئن جان شیر خان کے علاج کیلئے ایک کروڑروپے کی گرانٹ کی منظوری دیدی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ پاکستان کے قومی ہیرو جان شیر خان پیراکنسن بیماری میں مبتلا ہیں، جس کے علاج کیلئے حکومت نے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی ہے ۔