متحدہ عرب امارات نے حصول ویزہ کا عمل 30 کے بجائے 5 دن مقرر کردیا

Mar 08, 2024 | 00:49:AM
متحدہ عرب امارات نے حصول ویزہ کا عمل 30 کے بجائے 5 دن مقرر کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے ویزہ حاصل کرنے کا عمل 30 دن کے بجائے 5 دن مقرر کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ورک بنڈل کے نام سے نیا پلیٹ فارم لانچ کیا ہے جس کے تحت ورک پرمٹ اور ریزیڈینسی ویزا کے عمل میں اب 30 دن کی بجائے 5 دن لگیں گے، اس پلیٹ فارم کے ذریعے دبئی میں کام کرنےوالے غیر ملکی اور کمپنیاں دونوں فائدہ اٹھا سکیں گے، اس سے قبل ویزا کے حصول کے عمل میں 30 دن تک لگ جاتے تھے جبکہ 16 دستاویزات بھی ضروری تھے تاہم اب وقت کی بچت کو مدنظر رکھتے ہوئے 5دن میں عمل کو مکمل کیا جائے گا اور دستاویزات بھی 16کی بجائے صرف 5چاہئے ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایک گھنٹے کی بندش سے ’فیس بک ‘مالک کو کتنا نقصان ہوا؟

متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المختوم نے کہا ہے کہ ورک بنڈل پلیٹ فارم ملک میں رہائش اور کام کے طریقہ کار کو آسان اور مختصر کرے گا، دوسری جانب ویزا مراکز کے مطلوبہ دوروں کی تعداد سات سے کم کر کے صرف دو دن کر دی گئی ہے جس سے درخواست گزار کے وقت اور محنت کی بچت ہو گی۔

اماراتی حکومت نے کہا ہے کہ ورک بنڈل پلیٹ فارم زیرو بیورکریسی کے ساتھ اشتراک کر رہا ہے تاکہ گورنمنٹ کے پروسیجرز کو آسان بنایا جا سکے اور فعال خدمات فراہم کر سکیں،  پہلے مرحلے میں یہ پلیٹ فارم دبئی میں متعارف کرایا جائے گا، جس کا نام انوسٹمنٹ ان دبئی رکھا گیا ہے جس کو بعد ازاں پورے ملک میں متعارف کرایا جائے گا۔