موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی 

Mar 08, 2024 | 10:25:AM

(اقصیٰ سجاد) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سردرہے گا تاہم گلگت بلتستان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

شہر لاہور میں تازہ ہواؤں کے ساتھ سرد ہوائیں چلنے کا سلسلہ برقرار، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 13ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 85فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شہر میں فضائی آلودگی بڑھنے لگی،ائیرکوالٹی انڈیکس 172ریکارڈ کی گئی ہے۔ ڈی ایچ اے فیز 8 میں آلودگی کی شرح248 ریکارڈ، خانہ سلیم 172 ،ٹھوکر نیاز بیگ میں آلودگی کی شرح 307 ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ساتویں نمبر پر آ گیا ہے۔ ماہرین کی جانب سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:   خواتین کی مخصوص نشستوں پر کامیاب 21 اراکین آج حلف اٹھائیں گی

دوسری جانب کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

مری، گلیات اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔

مزیدخبریں