بلوچستان میں امن و استحکام کیلئے ہمیشہ خدمات سرانجام دیتے رہیں گے، آرمی چیف 

Mar 08, 2024 | 10:47:AM
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاک فوج بلوچستان میں امن و استحکام کیلئے ہمیشہ خدمات سرانجام دیتی رہے گی۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاک فوج بلوچستان میں امن و استحکام کیلئے ہمیشہ خدمات سرانجام دیتی رہے گی۔ 

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بلوچستان کے ضلع آواران کا دورہ کیا، آرمی چیف کو سیکیورٹی کی صورتحال، صوبے کی سماجی و اقتصادی ترقی اور زراعت کی صلاحیت میں پاک فوج کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے شہدا کی فیملیز، عمائدین اور کسانوں سے بات چیت کرتے ہوئے شہدا کی قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور شہدا کی فیملیز کی فلاح و بہبود کیلئے فوج کی بے مثال حمایت کا یقین دلایا۔

مزید پڑھیں:  مریم نواز نے وہ کام کردیا جو آج تک کسی نے نہیں کیا

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی و کامیابی میں ہی پاکستان کی ترقی ہے، پاکستان کی افواج بلوچستان میں امن و استحکام کیلئے خدمات سرانجام دیتی رہیں گی۔ پورے پاکستان کو بلوچستان کی غیور عوام پر فخر ہے۔