ٹیکس چور مافیا پاکستان کو نقصان پہنچارہا ہے، ان کے خلاف کھڑے ہونے کا وقت آگیا:وزیراعظم
وزیراعظم کا آزاد کشمیر میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس20لاکھ روپے دینے کا اعلا ن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے آزاد کشمیر میں بارش سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس20لاکھ روپے دینے کا اعلا ن کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ ٹیکس چور مافیا پاکستان کو نقصان پہنچارہا ہے، اب وقت آگیا ہم ان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، اس کا فائدہ عام آدمی کو ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا مظفر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں طوفانی بارش سے 8افرد جاں بحق ، درجنوں زخمی ہوئے ،جاں بحق افراد لے لواحقین کو 7 لاکھ روپے معاوضہ دیاجائیگا ،زخمیوں کو ساڑھے3لاکھ روپےدئیے جائینگے،متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
ضرورپڑھیں:مریم نواز نے وہ کام کردیا جو آج تک کسی نے نہیں کیا
وزیراعظم نےمنہدم ہونے والے مکانا ت کیلئے7لاکھ روپے، جزوی تباہ ہونے ہوالے مکانات کیلئے ساڑھے 3لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اےکی مدد سے نقصان کا تخمینہ لگایا جائے گا،وزیراعظم نےآزاد کشمیر میں امدادی سرگرمیوں کیلئے ہیلی کاپٹر دینے کی ہدایت بھی کردی ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بارشوں اور برفباری سے متاثرہ افراد سے ملاقات بھی کی ۔
وزیراعظم شہبازشریف مظفرآباد کے دورے پر پہنچے جہاں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق سے ان کی ملاقات ہوئی، چوہدری انوار نے شہباز شریف کو وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔وزیراعظم آزاد کشمیر سے ملاقات میں شہباز شریف نے انہیں پاکستان کی غیر مشروط حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی جد وجہد میں ان کے شانہ بہ شانہ رہیں گے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ٹیکس چور مافیا پاکستان کو نقصان پہنچارہا ہے، اب وقت آگیا ہم ان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، اس کا فائدہ عام آدمی کو ہوگا، آج پاکستان کے لیے سب سے بڑا چیلنج یہی ہے، ہم نے دن رات محنت کرنی ہے، ذاتیات سے ہٹ کر پسند ناپسند کو دفن کرنا ہے، پاکستان کی خاطر مل بیٹھ کر کام کرنا ہوگا۔
شہباز شریف کا کہنا تھاکہ معاشی صورتحال کا ہر روز جائزہ لیا، صرف پی آئی اے کا ہر سال نقصان ساڑھے 8 ارب روپے ہے، ہمیں پاکستان کو قرضوں کی دلدل سے نکالنا ہے۔