صدر عارف علوی کو الوداعی گارڈ آف آنر پیش کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کل اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے انہیں آج ایوان صدر میں الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
الوداعی گارڈ آف آنر پیش کرنے کی پُروقار تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں مسلح افواج کے دستے نے صدر مملکت کو الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا۔
اس موقع پر صدر علوی نے الوداعی گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا اور ایوان صدر کے اسٹاف سے الوداعی ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیے: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے حلف اُٹھا لیا
ڈاکٹر عارف علوی نے ستمبر 2018ء کو صدر پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا اور ان کے عہدے کی پانچ سالہ آئینی مدت گزشتہ سال ستمبر میں مکمل ہوچکی تھی تاہم الیکٹورل کالج مکمل نہ ہونے کی وجہ سے وہ چھے ماہ سے زائد عہدہ صدارت پر براجمان رہے۔
واضح رہے کہ نئے صدر مملکت کا انتخاب کل ہوگا جس کیلئے حکومتی اتحاد کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری جبکہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے محمود خان اچکزئی امیدوار ہیں۔