صدارتی انتخاب؛ سندھ ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹس جاری

Mar 08, 2024 | 15:26:PM

(ممتاز جمالی)صدارتی انتخاب سے متعلق سندھ ہائیکورٹ  نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے  صوبائی اسمبلی کے تین مخصوص ووٹ نہ گننے کا حکم سنادیا۔

خیالر ہے کہ سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر مختصر آرڈر دیتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیا جبکہ سندھ ہائی کورٹ  نے  آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کی تقریر کے دوران لیڈی پولیس آفیسر بے ہوش ہوگئی

دوسری جانب ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے سنی اتحاد کونسل کی  درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ  مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدوار حلف اٹھا چکے،خواتین کی مخصوص نشست پر پیپلز پارٹی کی سمیتا افضال حلف اٹھا چکیں اور ایم کیو ایم کی فوزیہ حمید نے بھی مخصوص نشست پر کل حلف اٹھایا ہے۔

مزیدخبریں