(ویب ڈیسک)سنی اتحاد کونسل کے صدارتی الیکشن میں امیدوار محمود خان اچکزئی نے صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔آصف زرداری کے مدمقابل امیدوار نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ۔
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو خط میں لکھا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی متعدد مخصوص نشستیں ابھی خالی ہیں، الیکٹورل کالج مکمل ہونے تک الیکشن ملتوی کیا جائے۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 9 مارچ کو صدارتی انتخاب کرانے کا اعلان کر رکھا ہے جس کے لیے پیپلز پارٹی کے آصف علی زرداری اور سنی اتحاد کونسل کے محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی منظور ہو چکے ہیں۔
ضرورپڑھیں:وفاقی حکومت کا بڑا ریلیف،قیدیوں کی سزاؤں میں 2سال تک معافی کا اعلان
واضح رہے کہ جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا بھی اس حوالے سے بیان سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا خواہش ہے کہ محمود خان اچکزئی کو صدارتی الیکشن میں ووٹ دوں لیکن پارٹی کا فیصلہ واجب ہے کہ ووٹ نہیں ڈالنا۔جبکہ ایم کیو ایم پاکستان نے صدارتی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار آصف علی زرداری کو ووٹ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔