آئی جی عثمان انور نے جونسن طارق کو پولیس میثاق سنٹر کا ایمبیسیڈر مقرر کردیا

Mar 08, 2024 | 16:39:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اچھرہ ریسٹورنٹ کے اندر متاثرہ خاتون کو پناہ دینے والے جونسن طارق کو پولیس میثاق سنٹر کا ایمبیسیڈر مقرر کردیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے اچھرہ واقعہ کے سویلین ہیروز نے ملاقات کی۔جس میں خاتون کی جان بچانے میں کردار ادا کرنے والے شہری جونسن طارق، پطرس اور شہزاد علیم شامل تھے۔ جونسن طارق نے اپنے ریسٹورنٹ کے اندر متاثرہ خاتون کو پناہ دی تھی۔
آئی جی پنجاب  کا کہنا تھا کہ مشتعل ہجوم سے خاتون کو محفوظ رکھتے ہوئے پناہ دینا بہت بہادری کا کام تھا۔ آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے جونسن طارق کو پولیس میثاق سنٹر کا ایمبیسیڈر مقرر کردیا۔
بین المذاہب ہم آہنگی کے پروگرامز میں جونسن طارق بطور ایمبیسیڈر شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس او کے دیگر اداروں پر واجبات 826 ارب روپے سے تجاوز کر گئے
آئی جی پنجاب نے دانشمندی کا مظاہرہ کرنے پر شہزاد علیم اور پطرس کی کاوشوں کو بھی سراہا,جونسن طارق نے ایمبیسیڈر منتخب کرنے پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب میں ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین، ایس ایس پی آپریشنز علی رضا، اے آئی جی ویلفیئر عمارہ شیرازی سمیت دیگر افسران موجود تھے۔