(24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے جس کے مطابق سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور موجودہ چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے۔
اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سید محسن نقوی پنجاب سے سینیٹر کیلئے حکومتی اتحاد کے امیدوار ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے: صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کیلئے محمود خان اچکزئی کا الیکشن کمیشن کو خط
ذرائع کے مطابق محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کا عہدہ بھی برقرار رکھیں گے۔